
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے تناظر میں بیلجیم کے وزیر خارجہ ڈیڈیئر رائنڈرز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
دفترخارجہ کے ذرائع کا کہناہے کہ وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شاہ محمود قریشی نے بیلجیم کے وزیر خارجہ کو فون کر کے انھیں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ بیلجیم کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ فریقین اس مسئلے کو جلد دو طرفہ مذاکرات سے حل کریں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی یک طرفہ اقدامات عالمی قوانین کے منافی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں نیا انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دے رہا ہے، بھارت نے یک طرفہ اقدامات سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2LhUXZk
0 تبصرے