بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گیا ہے: ترجمان دفترخارجہ

مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گیا ہے: ترجمان دفترخارجہ
دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ حکومت بھارت کی طرف سے کشمیر کے انضمام کا معاملہ تمام بین الاقوامی فورموں پر اٹھانے کیلئے ہر ممکن طریقے پر غور کر رہی ہے تاکہ بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کیا جائے۔

وہ اسلام آباد میں امور کشمیر وگلگت بلتستان کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دے رہے تھے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری طرح چوکس ہے اور دنیا کو صورتحال سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ہر سطح پر اعتماد میں لیا جارہا ہے اور بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے کیلئے پارلیمنٹ اور بیرون ملک سفارتخانے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2KYTln9

Post a Comment

0 Comments