
سیشن کورٹ لاہور نے رانا ثنااللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس کو رانا ثنا اللہ کا میڈیکل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ اسپتال کا ایم ایس رانا ثنااللہ کا میڈیکل معائنہ کرکے رپورٹ جمع کرے۔
سیشن کورٹ میں ن لیگ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا ثنااللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ ڈیوٹی سیشن جج لاہور امجد علی شاہ نے رانا ثنااللہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس کو رانا ثنااللہ کا میڈیکل کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ اسپتال کا ایم ایس رانا ثنااللہ کا میڈیکل معائنہ کرکے رپورٹ جمع کرے، رانا ثنااللہ کو گھر کا پرہیزی کھانا دینے کی ضرورت ہے یا نہیں،عدالت نے ہسپتال کے ایم ایس سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2U51gDL
0 تبصرے