
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی تازہ ترین کاروائیوں پر اپنے خصوصی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بنیادی طور پر ایک دہشتگرد ہے، انہوں نے ایک مسلمان کو بھی نشست نہیں دی اور کسی مسلمان سے ووٹ تک نہیں مانگا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مودی سری نگر میں اسرائیلی طرز کا اسٹرکچر لانا چاہتا ہے، بھارت 40 ہزار پیراٹروپس کشمیر میں لے آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی خواہش ہے کہ سری نگر براہ راست نئی دہلی سے کنٹرول کیا جائے تاہم ایسا کشمیریوں کو کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو سب سے بڑی تکلیف وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کامیاب مذاکرات سے ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی امریکہ میں زبان کچھ اور ہے اور بھارت میں کچھ اور تاہم صدر ٹرمپ نے بھارت کو بے نقاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری طاقت، جوش ، ولولے سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2KfI56O
0 تبصرے