خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایان حسن گھڑی میں پولیس کو بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کیا۔
بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں 8 پولیس اور بی ڈی ایس اہلکار جبکہ ایک عام شہری شامل ہے۔
تمام زخمیوں کو ایل آر ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ڈی پی او نوشہرہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتبہ افراد کی تلاش کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2YR9wYC
0 Comments