بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

خضدار میں فائرنگ: رہنما بی این پی امان اللہ زرک زئی سمیت 4 افراد جاں بحق

خضدار میں فائرنگ سے رہنما بی این پی امان اللہ زرک زئی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں
زہری میں شر پسندوں نے فائرنگ کرکے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے 3 ساتھیوں کو قتل کردیا۔

خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم افراد بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی کے قافلے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ واقعے میں نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے پوتے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مسلح افراد فرار ہوگئے۔

لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نواب امان اللہ زرک زئی کو نشانہ بنانے کےلئے پہلے ہی گھات لگائے ہوئے تھے۔ شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کےلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2Z9qkdN

Post a Comment

0 Comments