بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

خواتین کا راج اب کھیلوں کے میدان میں

اسلام آباد میں 29 دسمبر سے خواتین ہینڈ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا
بلوچستان میں کھیلوں کے میدانوں میں بھی خواتین کا راج، فٹ بال چمپئین شپ کے بعد ہینڈ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

بلوچستان میں خواتین کے لئے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ کا انعقاد پورا سال جاری رہا، اسی سلسلے کی ایک کڑی اب نیشنل ہینڈ بال ٹورنامنٹ کی ہے جو انتیس دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے۔

صوبے کی ویمن ٹیم بھی اس ٹورنامنٹ کا حصہ بنے گی جس کے لئے کوئٹہ میں کھلاڑی بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں، مگر ان کا گلہ ہے کہ سپورٹس بورڈ کی جانب سے انھیں کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

کھیلوں کے میدان میں اپنا لوہا منوانے والی صوبے کی ان کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ مواقع کم ہی ملتے ہیں، اس لئے اگر حکومتی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں میں تربیت دینے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں تو ہر کھیل کے میدان میں صوبے کا نام روشن کریں گی۔

ٹورنامنٹ میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے لئے کھلاڑیوں کی جان توڑ محنت جاری ہے، عزم ہے تو صرف اتنا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

 



from کھیل http://bit.ly/2RnJQ6g
http://bit.ly/2GIMy25

Post a Comment

0 Comments