میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرح خان کا کہنا تھا کہ بشری عمران کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ غریبوں کے مسائل حل ہوں، جن افراد کے پاس سونے لیے چھت نہیں اور کھانے کے لیے خوراک نہیں اُنکی خدمت ہی خاتون اوّل کی ترجیح ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بے گھر افراد کیلئے لاہور میں عارضی پناہ گاہ کیلئے ٹینٹ لگا دیے گئےتھے۔
گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور میں فٹ پاتھوں پر سونے والے افراد کیلئے شامیانے لگا دیے گئے ہیں، بے گھر افراد پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک انہی شامیانوں میں رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ان شامیانوں کی تصاویربھی شیئرکیں۔
Tents being setup in Lahore today as temporary Panah Gahs (shelters) for the homeless sleeping on the footpaths of the provincial capital. pic.twitter.com/psrsOnVfNG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 24, 2018
واضح رہے حکومت نے لاہور میں مختلف مقامات پر چار پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس حوالے سے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2BJiQpl
0 Comments