بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ایران نے مرصاد نامی دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا

ایران نے مرصاد نامی دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا
ایران کی مسلح افواج نے مرصاد نامی دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

ایران پر امریکی پابندیوں کے ساتھ ہی ایران کی مسلح افواج نے دو روزہ ایئر ڈیفنس مشقوں کا آغاز کیا ہے جس کا نام ’آسمانوں کے محافظ 97‘ رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ’مرصاد نامی دفاعی نظام‘جلدی سے نصب اور استعمال ہونے والا نظام ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں اس فضائی دفاعی نظام سے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

اس دفاعی نظام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ کم اور درمیانی رینج پر مار کرنے والا نظام ہے جو کہ بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ’آسمانوں کے محافظ 97‘ مشقوں کے ترجمان ریئر ایڈمرل محمود موسوی کا کہنا ہے کہ ملک میں تیار کیے گئے تلاش اور خرداد میزائل نظام کو ان مشقوں میں ٹیسٹ کیا گیا۔

ریئر ایڈمرل محمود موسوی نے کہا کہ مزید دفاعی نظام ان مشقوں میں ٹیسٹ کیے جائیں گے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2yVc662
ایران نے مرصاد نامی دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا https://ift.tt/2Ovg7my

Post a Comment

0 Comments