بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

افغانستان: فوجی ایئربیس حملے میں 25 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں فوجی ایئربیس پر طالبان کے حملے میں کم از کم 25 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں فوجی ایئربیس پر طالبان کے حملے میں کم از کم 25 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے فوجی ایئربیس کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈے پر 50 اہلکار تعینات تھے تاہم حملے کے بعد سے کئی اہلکار لاپتہ ہیں اور اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جب کہ حملے کا نشانہ بننے والے اڈے سے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔

صوبائی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور کم از کم 20 سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لے گئے ہیں جن کی تلاش کے لیے کوشش جاری ہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2zAUyv8
افغانستان: فوجی ایئربیس حملے میں 25 سیکیورٹی اہلکار ہلاک https://ift.tt/2AQR5up

Post a Comment

0 Comments