بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

بلے باز امام الحق میچ میں فوگوسن کا باؤنسر لگنے سے زخمی

بلے باز امام الحق میچ میں فوگوسن کا باؤنسر لگنے سے زخمی
قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں کیوی بولر فوگوسن کا باؤنسر لگنے سے انجرڈ ہو گئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکسان کی اننگز کے 13 اوور کی پہلی ہی گیند قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق باؤنسر لگنے سے زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
امام الحق نے فرگوسن کی باؤنسر پر ہٹ لگانے کی کوشش کی لیکن گیند اُن کے بلے پر نہ آ سکی اور سیدھی ہیلمٹ پر جا لگی، شدید تکلیف کے باعث امام الحق گراؤنڈ میں لیٹ گئے۔

بعد ازاں قومی ٹیم کے فزیو نے گراؤنڈ میں آ کر امام الحق کا طبی معائنہ کیا اور انہیں گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔

امام الحق خود چل کر گراؤنڈ سے باہر گئے جس کے بعد انہیں چیک اپ کے لیے ایمبولنس میں ڈال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



from کھیل https://ift.tt/2Ozhq3Z
https://ift.tt/2z2XVvu

Post a Comment

0 Comments