بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں سے 6 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی

پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں سے 6 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی
وزیرخزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، اب تک 6 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔

پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔ وزیرخزانہ اسد عمر کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پاناما لیکس میں 444 پاکستانیوں کے نام شامل ہیں، 294 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے، 150 افراد کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

تحریری جواب میں مزید کہا گہا کہ پانامہ لیکس میں شامل 12 افراد وفات پا چکے، 4 پاکستانی شہری نہیں رہے، 10 ارب 90 کروڑ روپے کی کرپشن کے 15 کیس حتمی مرحلے میں ہیں، اب تک 6 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں، تحقیقات میں مدد کیلئے ایف بی آر نے او ای سی ڈی سے بھی مدد مانگی ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2OBgBHR

Post a Comment

0 Comments