بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

دائیں بازو کے سخت گیر رہنما بولسونارو برازیل کے نئے صدر منتخب

دائیں بازو کے سخت گیر رہنما بولسونارو
برازیل میں صدارتی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعت کے سخت گیر رہنما اور سابق فوجی افسر ژیئر بولسونارو ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے رہنما ژیئر بولسونارو 55 فیصد ووٹ حاصل کر کے ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ 63 سالہ بالسونارو یکم جنوری کو اپنا منصب سنبھالیں گے۔

انتخابات میں فتح کے بعد نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایسی ’صفائی‘ کریں گے کہ سب دیکھتے رہ جائیں گے اور تاریخ میں کبھی ایسی صفائی نہیں ہوئی ہوگی، ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے صفائی ناگزیر ہوگئی ہے، اکثریتی رائے سے انکار کرنے والے جیل یا جلاوطنی میں سے ایک کا انتخاب کرلیں۔

بولسونارو خواتین، سیاہ فام اور ہم جنس پرستوں کے حوالے سے متنازع بیانات دیتے آئے ہیں۔ انہیں اپنے سخت اور نفرت آمیز بیانات کی وجہ سے انتخابی مہم کے دوران کافی مشکلات کا بھی سامنا رہا۔ انتخابات سے قبل چاقو بردار شخص کے حملے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے اسپتال میں زیرعلاج رہتے ہوئے ایک ماہ تک سوشل میڈیا پر اپنی انتخابی مہم چلائی اور کامیابی حاصل کی۔

 



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2zeiGnq
دائیں بازو کے سخت گیر رہنما بولسونارو برازیل کے نئے صدر منتخب https://ift.tt/2SvgaSD

Post a Comment

0 Comments