بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا
پاکستان کے نامور کرکٹر شعیب ملک کے گھر بیٹے نے جنم لیا ہے جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تمام فینز کو دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے بتایا کہ وہ کافی پرجوش ہیں، ان کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔

کھلاڑی نے اپنی اہلیہ کی صحت کے متعلق بھی بتایا کہ وہ بھی بالکل ٹھیک ہیں۔

شعیب ملک نے اپنے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ان کی ٹویٹ کے بعد کئی دیگر کھلاڑیوں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبارکبادیں دینا بھی شروع کردی۔

شعیب ملک نے تاحال اپنے بیٹے کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی۔

شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے۔

دونوں کی بطور جوڑا مستقل رہائش گاہ اگرچہ دبئی میں ہی ہے، تاہم اپنے اپنے پروفیشن کی مصروفیات کے باعث شعیب اور ثانیہ زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے رواں سال یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اور شعیب ملک اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ ’مرزا ملک‘ لگائیں گے۔

اور یہی وجہ ہے کہ شعیب ملک نے بھی اپنے بیٹے کے لیے ’بے بی مرزا ملک‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

یاد رہے کہ ایک ایونٹ کے دوران ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا تھا کہ ان کے بچے کی شہریت کیا ہوگی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ 'ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، مگر ہم شہریت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، یہ شہ سرخیوں میں تو اچھا لگ سکتا ہے، مگر گھر میں ہمارے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں'۔

 



from کھیل https://ift.tt/2Q6Bv3c
https://ift.tt/2qgnWmi

Post a Comment

0 Comments