بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

چین: چاقو حملے سے بچوں کو ہلاک کرنے والے حملہ آور سے تحقیقات جاری ہیں

چین میں چاقو حملے سے 7 بچے ہلاک
چینی حکام کا کہنا ہے کہ چاقو حملے سے سات بچوں کو ہلاک کرنے والے حملہ آور سے تحقیقات جاری ہیں۔

گزشتہ روز چین کے شمالی صوبے شانزی میں دوپہر کے وقت پیش آیا جہاں چاقو سے مسلح ایک شخص نے اسکول سے گھر جاتے ہوئے بچوں پر حملہ کردیا تھا۔

چاقو بردار شخص نے بچوں پر چاقو کے پے درپے وار کیے جس کے نتیجے میں 7 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جب کہ 19 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں تاہم حکام نے واقعے کے حوالے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

چین میں اسکول کے بچوں پر حملے ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں تاہم تازہ واقعہ حالیہ برسوں میں بچوں پر ہونے والا سب سے بڑا خونریز حملہ ہے۔

گزشتہ سال جنوری میں ایک شخص نے چھری کے وار کرکے اسکول کے 11 بچوں کو زخمی کردیا تھا جب کہ فروری 2016ء میں بھی اسی طرح کہ ایک حملے میں 10 بچے زخمی ہوگئے تھے۔



from دنیا https://ift.tt/2r77Rzd
چین: چاقو حملے سے بچوں کو ہلاک کرنے والے حملہ آور سے تحقیقات جاری ہیں https://ift.tt/2Juww8D

Post a Comment

0 Comments