برطانیہ کے شہر برمنگھم کی شاہ جلال مسجد کے باہر ایک کار سوار نے لوگوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دونوں زخمیوں کی عمریں 20 برس کے قریب ہیں اور ان میں سے ایک کے سر میں چوٹ آئی ہے۔
واقعے میں ملوث سلور کارکے ڈرائیور کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں دہشت گردی خارج از امکان نہیں، تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب مسلمان رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
گذشتہ کچھ عرصے کے دوران یورپ سمیت دیگر ممالک میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
رواں ماہ 24 اپریل کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی ایک شخص نے وین فٹ پاتھ پر چڑھا کر راہگیروں کو روند ڈالا تھا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔
from دنیا https://ift.tt/2Hz0KLd
برمنگھم کی مسجد کے باہر کار نے لوگوں کو روند ڈالا، 2 زخمی https://ift.tt/2HBLXvh
0 Comments