بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

آسٹرین سفیر کی وزیرخارجہ سے الوداعی ملاقات

آسٹرین سفیرکی وزیرخارجہ سے الوداعی ملاقات
آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر بریگیٹا بلاہ نے آج (منگل) اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے الوداعی ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے پاکستان میں ان کے دور تعیناتی میں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے سفیر کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات اورعوام کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔

آسٹریا کی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے سے متعلق اپنی حکومت کی خواہش کا اظہار کیا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2CRDrsf

Post a Comment

0 Comments