بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستانی فنکار فخر عالم کو روسی حکام نے ویزہ جاری کر دیا

پاکستانی فنکار فخر عالم کو روسی حکام نے ویزہ جاری کر دیا
دنیا کے فضائی سفر پر نکلنے والے فخر عالم کو روسی حکام نے ویزہ جاری کر دیا۔ ویزہ میعاد ختم ہونے پر فخر عالم کو روسی حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار فخرعالم کو روس کی جانب سے ویزہ جاری کر دیا گیا ہے، دنیا کے فضائی سفر پر نکلنے والے فخرعالم کا ویزہ ختم ہونے پر انہیں روس کے یوزنو سخالینسک ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے حکومت پاکستان سے مددکی اپیل کی تھی۔
دفتر خارجہ نے روس میں پاکستانی سفیر کو فوری معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزارت خارجہ کی کوششوں سے فخر عالم کو ویزہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے فخرعالم کو ویزا جاری کرنے اور اس معاملے میں تعاون پر روسی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔



from تفریح https://ift.tt/2JpdHoB
https://ift.tt/2ObEXaU

Post a Comment

0 Comments