
وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب 23 اکتوبر کو متوقع ہے جس میں وہ دو روزہ کانفرنس کے پہلے دن شرکت کریں گے۔
اس کانفرنس میں دنیا بھر کے کاروباری شخصیات ہائی ٹیک انڈسٹری کے نمائندے شرکت کریں گے چناچہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد سے ملاقات کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی کانفرنس کے پہلے دن شمولیت کا مقصد دنیا کے سامنے پاکستان میں اقتصادی اور سرمایہ کاری صلاحیت کی تصویر پیش کرنا اور وزیراعظم کے حکومتی وژن سے آگاہ کرنا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق کانفرنس میں وزیراعظم کی شرکت سعودی عرب کے بین الاقوامی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بننے کی کوششوں میں یکجہتی کا اظہار ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔
یہ بات بھی مدِ نظر رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے پر ریاض میں ہونے والی اس کانفرنس میں برطانیہ، فرانس اور نیدر لینڈ کے وزرا، عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ اور امریکی سیکریٹری خزانہ شرکت سے انکار کرچکے ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2yrL45K
0 تبصرے