
ملک بھر میں آئندہ منگل کو یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
تمام بڑی سرکاری اورنجی عمارتیں، سڑکیں، شاہراہیں، برقی قمقوں ، قومی پرچموں، قومی رہنماوں کی تصاویر اور بینروں سے سجاد ی گئی ہیں۔
مارکیٹوں میں خصوصی اسٹال لگادئیے گئے ہیں جہاں یوم آزادی سے متعلقہ سامان بیجز ،قومی پرچم اور ملبوسات فروخت کئے جارہے ہیں ہر گلی کوچوں اورچوکوں میں قومی ترانوں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔منگل کو عام تعطیل ہوگی۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔
پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں ہوگی ، صدر ممنون حسین تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس موقع پرصدر قوم سے خطاب کریں گے۔
پرچم کشائی کی تقاریب صوبائی دارالحکومتوں اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور دیگراہم قومی اداروں میں بھی منعقد کی جائیں گی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2KDLZU5
0 تبصرے