
نگران وزیراعظم ریٹائرڈ جسٹس ناصرالملک نے گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں سکولوں کو نذرآتش کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے آج ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہاکہ سکولوں کو نذرآتش کرنا کسی طورپر قابل قبول نہیں۔ وزیراعلی نے وزیراعظم کو واقعے کی تحقیقات کے بارے میں پیشرفت سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ ذمہ دار عناصر کی نشاندہی کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے اورانھیں انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2AFMMnx
0 Comments