
یوم شہدا پولیس کے موقع پر جہاں ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے وہیں مختلف شخصیات کی جانب سے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جارہا ہے۔
COAS hails Police on Police Martyrs Day.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 4, 2018
“Police has rendered great sacrifices in war against terrorism. Salute to martyrs the real heroes. While all security forces fight terrorists, Police has greater role in defeating terrorism.We stand with our Police in national effort”COAS.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں، تمام شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، ہمارے شہدا اصل ہیرو ہیں، ہم پولیس کی قومی خدمات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2n9kbNT
0 Comments