
نگران وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہاہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تحت الزا م تراشی ہرگزقبول نہیں کرسکتا۔
وہ حیدرآباد میں صحافیوں سے باتیں کررہے تھے۔ انہوں نے پاکستان کی نئی خارجہ پالیسی وضع کرنے کی ضرورت پرزوردیا تاکہ ا ہم ملکی ترجیحات کا اپنے طور پر تعین کرسکیں۔ انہوں نے اس امر پرافسوس کااظہار کیا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہماری عظیم اور گرانقدرقربانیوں کے باوجود امریکہ پاکستان کو نظرانداز کررہاہے۔نگران وزیرخارجہ نے کہا کہ افغان جنگ میں صف اول کے اتحادی ملک کی حیثیت سے پاکستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔
نگران وزیرخارجہ نے امریکہ کو پاکستان کی موجودہ صورتحال کاذمہ دارقراردیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2vegKKw
0 Comments