
کوئٹہ میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی کریشن لینڈنگ کے دوران ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر کوہلو سے زخمی ایف سی اہلکار کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ لا رہاتھا کہ صوبائی دارالحکومت کے قریب ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران اہلکار شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کی کریشن لینڈنگ کے دوران باقی عملہ محفوظ رہا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق کریشن لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر میں سوار 6 اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2JpCpUY
0 تبصرے