
ہارلے اسٹریٹ کلینک میں والدہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ انفیکشن کی وجہ سے والدہ کی صحت میں بہتری کاعمل رک گیا جس کے باعث انہیں ہوش نہیں آیا ہے۔
ایک سوال کے جواب پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح والدہ کی صحت ہے، ابھی سیاست کے بارے میں نہیں سوچ رہے،ہم مقدمات سے بھاگنے والے نہیں بیگم کلثوم کی صحت بہترہونے پرمیاں صاحب فوراًواپس آئیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ میری قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔
اس سے قبل گذشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کی بیماری کے باعث فی الحال الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے۔ وہ میری اہلیہ ہیں اور اس حوالے سے کچھ میر ے بھی فرائض ہیں جو میں ادا کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کو انفیکشن ہوگیا ہے جس کے باعث وہ بخار میں مبتلا ہیں۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ جانیں اور ان کا کام جانے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2yFYfTl
0 Comments