
آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کے سلسلے میں افواہیں دم توڑگئی ہیں اور اب ہماری کوششیں، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لئے ہونگی۔
قبائلی علاقوں میں انتخابات کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ معاملے پر آئین کے مطابق عمل ہوگا، انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کے ارکان کے لئے انتخابات ایک سال میں ہوں گے۔
اس سے قبل ایک نمائش سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ پاک چین دوستی نہ صرف سیاسی بلکہ سفارتی،ثقافتی اور معاشی طور پر مضبوط ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کی نئی جہت ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی اہمیت کی حامل ہے ،انہوں نےکہا کہ عوام کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے ذریعے کرپشن ختم اور شفافیت یقینی بنائی جاسکتی ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2KfZOZr
0 Comments