
روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے دو راؤنڈز مکمل ہونے کے بعد گروپ اے سے روس اور یوروگوئے دو،دوفتوحات سے چھ ،چھ پوائنٹس حاصل کئےاورپری کوارٹرفائئنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
گروپ بی میں پرتگال اوراسپین نے 4،4 اورایران نے 3 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ آج گروپ کے آخری دومیچز کے بعداگلے مرحلے میں جانے والی ٹیموں کافیصلہ ہوگا۔
گروپ ڈی سے فرانس نے 2میچز جیت کر6 پوائنٹس حاصل کئے اورناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔ڈنمارک کے 4 اورآسٹریلیا کاایک پوائنٹ ہے۔ دوسری ٹیم کاانحصار آخری میچ کے نتیجے پرہوگا۔
گروپ ڈی سےکروشیا6 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلےمیں پہنچ گیا۔ارجنٹینا اورآئس لینڈ کاایک ایک پوائنٹ ہے۔جبکہ نائیجیریا کے 3پوائنٹس ہیں۔
گروپ ای میں سربیا،برازیل اورسوئزرلینڈ کے 4،4پوائنٹس ہیں۔ان میں سے دوٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جائیں گی۔
گروپ ایف میں میکسیکودوکامیابیوں اور6 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گیا۔سویڈن اورجرمنی کے 3،3 پوائنٹس ہیں۔آخری میچ کے نتیجے پرایک ٹیم اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی۔
گروپ جی سے بیلجیئم اورانگلینڈ 2،2میچز جیت کر6 پوائنٹس کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔اب صرف ٹاپ ٹیم کافیصلہ ہوناہے۔
گروپ ایچ میں جاپان اورسینیگال کے 4،4 اورکولمبیاکے 3پوائنٹس ہیں۔ان میں ایک ٹیم کاسفرپہلے راؤنڈ میں ہی ختم ہوجائے گا۔
from کھیل https://ift.tt/2yERSiT
https://ift.tt/2MVmdgp
0 Comments