
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا پجھلے ستر سالوں سے کچھ لوگوں کے مرضی سے فیصلے ہورہے ہیں لیکن اب کے بار ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا میں نے اب تک 92 پیشیاں بھگتی جبکہ تاریخ میں کسی سیاستدان نے 5 سے زیادہ پیشیان نہیں بھگتی ۔
نواز شریف کا کہنا تھا دشمنوں کی شدید خواہش ہے ان کو جیل بھیج دیں ۔
مسلم لیگ (ن) کے تا حیات قائد کا کہنا تھا میں کوئی بزدل آدمی نہیں ہوں، سوچنے والے سوچتے ہوں گے، کیسے آدمی سے پالا پڑا ہے۔
انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کرو ووٹ کی عزت کو بحال کرو گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ووٹ کو پھاڑ کر پھینک دیا جاتا ہے، اس کو عزت دینے کے لئے آپ کو نواز شریف کا آخری تک ساتھ دینا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ وعدہ کریں اگلے 70 برس، پچھلے 70 برس سے بہتر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کرنا اب کسی کے بس کی بات نہیں ہے، جو ایسا کرے گا وہ بھگتے گا، قوم اسے سزا دے گی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے، وہ پورا کرتا ہے، جس نےلوڈ شیڈنگ، دہشتگردی ختم کی آج وہ پیشیاں بھگت رہا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2JjU3O1
0 تبصرے