
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ کے روز ہفتہ وار مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 525 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 4 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے 4 افراد میں سے ایک کو سرحدی باڑ کے قریب گولی لگی، جہاں وہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب پتھر پھینک رہا تھا۔
اسرائیل نے کہا کہ وہ اپنی ’خودمختار‘ سرحد اور قریبی برادریوں کے دفاع کے لیے یہ اقدام اٹھا رہا ہے۔
اس نے حماس پر الزام لگایا کہ وہ احتجاج کی آڑ میں اسرائیلی حدود میں حملوں کی کوشش کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے بےدریغ استعمال پر اسرائیل کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مارچ کے آخر سے شروع ہونے والے ان مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے اب تک کم از کم 115 فلسطینی جاں بحق اور تقریباً 3 ہزار 800 افراد زخمی ہوچکے ہیں، جن میں سے بیشتر غیر مسلح تھے۔
from دنیا https://ift.tt/2kZe1ic
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید https://ift.tt/2HxPxWb
0 تبصرے