بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ن لیگ کے یوسی وائس چیئرمین کا مکان کا قبضہ لینے کے لیے خواتین پر سرعام وحشیانہ تشدد

فیصل آباد: ن لیگ کےیوسی وائس چیئرمین کا خواتین پروحشیانہ تشدد
ن لیگی یو سی وائس چیئرمین نے مکان کا قبضہ لینے کیلئے خواتین کوسرعام وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 ریلوے کالونی میں ملک عرفان نے اپنی ہی گلی کے طاہر مجید نامی شخص کے گھرکی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اس دوران اس نے سامان اٹھاکر گلی میں پھینک دیا اور خواتین کوشدید تشدد کانشانہ بنایا جب کہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے نہ تو اسے گرفتار کیا اور نہ ہی روکنے کی کوشش۔

پولیس کے مطابق ملک عرفان نے گھرخریدنے کا دعویٰ کیا اسی لیے قبضہ لینے گیا جبکہ طاہر مجید نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھاہے، پولیس نے6خواتین سمیت45افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے5خواتین اور32مردوں کو گرفتار کرلیا ،ملک عرفان نے ضمانت کروا رکھی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HSg1TA
https://ift.tt/2wdoNKg

Post a Comment

0 Comments