بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

جن کو سزا ملنی چاہیے وہ بری ہورہے ہیں: نوازشریف

جن کو سزا ملنی چاہیے وہ بری ہورہے ہیں: نوازشریف
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہےکہ جن کو سزا ملنی چاہیے وہ بری ہورہے ہیں اور جن کو بری ہونا چاہیے وہ پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے عمران خان کی بریت پر رد عمل میں کہا کہ ’جن کو سزا ملنی چاہیے وہ بری ہورہے ہیں اور جن کو بری ہونا چاہیے وہ پیشیاں بھگت رہے ہیں، عجیب منطق ہے، ایٹمی دھماکا کرنے، موٹرویز بنانے اور بجلی کے کارخانے لگانے والا نااہل ہے، کون اہل اور کون نااہل،کون کرپٹ ہےکون نہیں، عوام فیصلہ آئندہ الیکشن میں سنائیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے تو اپنی بیوی کی تیمار داری کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی، ہمارے کئی لوگوں کو توہین عدالت میں سزا ملی، پتا نہیں اور کتنے کو دینا چاہتے ہیں، پھر کہتے ہیں ملک میں شفاف الیکشن کرائیں گے، میرا اعتماد اٹھ رہا ہے، یہ باتیں کرنے والے اب شفاف الیکشن نہیں کراسکتے‘۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نے الیکشن میں ایک ماہ تک تاخیر کا کہا ہے، یہی بات دو صاحبان پہلے بھی کہہ چکے ہیں، عمران خان نے لاہور جلسے کے بعد یہ بات کہی، انہیں عوام کی پذیرائی نہیں ملی، انہوں نے امپائر کی انگلی پر اعتماد کیا، انہیں پتا ہے عوام کے انگوٹھے ان کے حق میں نہیں لگنے، اس لیے وہ الیکشن کے التوا کی بات کررہے ہیں‘۔

ن) لیگ کے قائد نے کہا کہ ’عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک ماہ کیا ایک گھڑی بھی الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے‘۔



from پاکستان
https://ift.tt/2Kzd7ET

Post a Comment

0 Comments