
سابق وزیر اعظم نوازشریف سے اسپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام اباد میں چوہدری منیر کی رہائش گاہ پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائد مسلم لیگ (ن) سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت احسن اقبال پر قاتلانہ حملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔بعد ازاں طارق فضل چوہدری اور طارق فاطمی نے بھی سابق وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی رہنماؤں نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملے پرتشویش کا اظہار کیا، اس موقع پر لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کو پڑنانا بننے پر مبارکباد دی اور لیگی رہنمائوں کا مٹھائی سے منہ میٹھا کرایا گیا۔
لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے جہلم روانہ ہوں گے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2FUyc9q
0 Comments