
امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ٹرائل کے حوالے سے عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے، امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی شہری عتیق جاں بحق ہوگیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے شہری عتیق بیگ کی ہلاکت کے معاملہ پر کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کیس پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی،وزارت داخلہ کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری پیش ہوئے۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا ایک سفیر کی سزا کا طریقہ کار عدالت کو بتایا جائے،یہ تو ہو نہیں سکتا کہ جرم بھی ہو اور سزا بھی نہ ہو، جس پر وکیل مرزا شہزاد کا کہنا تھا امریکا اجازت دے تو پاکستان میں جرم کا ٹرائل شروع کیا جا سکتا ہے، دوسری صورت میں امریکہ میں بھی جرم کا ٹرائل ہو سکتا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈپلومیٹ کیخلاف کارروائی کاعمل جنیوا کنونشن کے تحت بتایا جائے، ڈپلومیٹ کے حقوق ہیں تو پاکستانیوں کے بھی حقوق ہیں ،وزارت خارجہ نے عدالتی حکم پرعمل کرنے کا یقین دلادیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2wkqq9g
0 Comments