اس موقع پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ مریم نواز آپ کی تقاریر کو میڈیا بلیک آوٹ رہی ہے اس کو کیا کہیں گے، جس پر مریم نواز نے کہا کہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلینے سے حقیقت نہیں چھپ سکتی اور نہ ہی کسی کی تقریر بلیک آؤٹ کرنے سے بات ختم ہوگی۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگومیں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اٹھائیس جولائی کے فیصلے کے بعد ملکی ترقی رک گئی، انتشار کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے دوہزار کے دھرنے سے متعلق سابق وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے کا بہت کچھ ہے جو سامنے نہیں آیا ، اس سے متعلق بہت سے راز ہیں، امید ہے کہ ان کے افشاں ہونے سے پہلے ہم سدھر جائیں گے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے وہ مثال بتادیں کہ جمہوریت میں کسی کے بات کرنے پر پاندی لگی،مگر آج میری تقریر پر پابندی لگائی جارہی ہے۔لوڈشیڈنگ سے متعلق ایک سوال کے جواب پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات طے ہیں، ملاقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر بات کروں گا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2HRFPyT
0 Comments