ایم کیوایم رہنما فاروق ستار اور عامر خان بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریرمیں سہولت کاری سے متعلق کیس کے سلسلے میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نےکہا کہ ’آج کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا جس میں نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’پیپلزپارٹی نے ٹینکی گراونڈ میں جلسہ کیا تو پانی کی ٹینکی خالی تھی اور ان کےجلسےکے بعد بھی ٹینکی خالی تھی لیکن ہم بتائیں گے کہ جلسی اور جلسے میں کیا فرق ہے، ہم بتائیں گےکہ خالی اور بھری ہوئی ٹینکی میں کیا فرق ہے‘۔
ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ ’سارے اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر جلسہ کررہے ہیں، ہم بیٹھیں گے اور اختلافات کو ختم کریں گے، ایم کیوایم میں اصلاحات ہونی چاہئیں اور احتساب ہونا چاہیے‘۔
انہوں نےکہا کہ’ہم عدم تشدد کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، 23 اگست کے بعد ہم پر مقدمات بنانا زیادتی اور ناانصافی ہے‘۔
دوسری جانب عامرخان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ ’ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، ایم کیو ایم جہاں تھی وہیں کھڑی ہوگی‘۔
صحافی کے سوال پر کہ کیا اس جلسے کے بعد دونوں دھڑے ایک ہو جائیں گے؟ عامر خان نے جواب دیا کہ ’کیا آپ کو نظر نہیں آرہا ایم کیو ایم ایک ہی ہے‘۔
ایک صحافی نے عامر خان سے سوال کیا کہ فاروق ستار نے آپ پر الزامات لگائے کیا کہیں گے، اس پر ایم کیوایم رہنما نے کہا کہ ’جس نے الزام لگایا اس سے ہی جا کر پوچھیں‘۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2jwN6cQ
https://ift.tt/2HVC23U
0 Comments