آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف ہولوسی آکار نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارت کے سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران پاک یو اے ای معاونت پروگرام کے منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی جس کے بعد سماجی ترقی کیلئے باہمی تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔
دوسری جانب ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی آکارنے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں آرمی چیف اور ترک جنرل کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دو نوں ممالک کی جانب سے دوطرفہ دفاعی تعاون فروغ کو دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2JOdt9m
0 Comments