بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے صدر ایمانیوئل میکرون نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو ٹیلی فون کر کے جوہری معاہدے کی توسیع کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں شامل ہونے پر زور دیا تاہم ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات کا تدارک کیئے بغیر بات چیت ممکن نہیں۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ جوہری معاہدہ سات عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پایا تھا جسے اب امریکی صدر ایک پاگل پن قرار دے رہے ہیں جس سے صرف ایران ہی نہیں بلکہ خود امریکا سمیت معاہدے میں شامل دیگر ممالک پر سوال اُٹھاتے ہیں۔ ایرانی صدر نے جوہری معاہدے پر کسی قسم کے سمجھوتے سے انکار کردیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے ایران کے جوہری معاہدے میں توسیع کے لیے سخت شرائط رکھ دی ہیں اور اس کے لیے امریکا فرانس سمیت دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
from دنیا https://ift.tt/2HZN8YK
ایرانی صدر نے جوہری معاہدے پر سمجھوتے سے انکار کردیا https://ift.tt/2rcNYaQ
0 Comments