بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی سیکریٹری داخلہ مقرر

پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی سیکریٹری داخلہ مقرر
برطانیہ میں امبر رڈ کے استعفے کے بعد پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانوی سیکریٹری داخلہ بنا دیا گیا ہے۔

ساجد جاوید برطانیہ میں بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں اور ان کا خاندان سنہ 1960 کی دہائی میں برطانیہ آیا تھا۔ ساجد جاوید اس وقت برطانیہ کی کمیونیٹیز، مقامی حکومت اور ہاؤسنگ کے سیکریٹری ہیں۔

اس سے پہلے وہ سابق سرمایہ کار بینکر اور ایم پی بزنس و ثقافت سیکریٹری تھے۔

برطانیہ کی سابق سیکٹریٹری داخلہ امبر رڈ کا اپنے استعفے میں کہنا تھا کہ انھوں نے انجانے میں اراکین پارلیمان کو امیگریشن کے اہداف کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر کے گمراہ کیا۔

برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائشگاہ ٹین ڈاؤننگ سٹرییٹ نے ساجد جاوید کی پروموشن کے علاوہ شمالی آئر لینڈ کے سابق سیکریٹری جیمز بروکن شائر کی کابینہ میں کمیونیٹیز، مقامی حکومت اور ہاؤسنگ کے بطور سیکریٹری کی واپسی کا اعلان کیا۔



from دنیا https://ift.tt/2HIgmfl
پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی سیکریٹری داخلہ مقرر https://ift.tt/2HInfsX

Post a Comment

0 Comments