کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 کشمیری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شہدا میں شاہد احمد اور عاقب مشتاق خان شامل ہیں۔
شہادتوں کے بعد کشمیریوں کی جانب سے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جنہں روکنے کے لئے تمام بڑی سڑکوں کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ بھارتی قابض فورسز نے جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کردی ہے۔
گزشتہ روز بھارتی فوج کے ایک قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد بھارتی قابض فوج نے شہریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ وادی کے مخلتف اضلاع میں قابض بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے اور گھر گھر تلاشی کے دوران نوجوانوں اور خوااتین کو حراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
گزشتہ روز بھی ضلع کپواڑہ کے علاقے کیران میں قابض بھارتی فوج نے تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی حکام نے مزید نفری کو طلب کرلیا اور اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2HDByTR
0 Comments