بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

دنیا میں 90 فیصد انسان آلودہ فضاء میں سانس لینے پر مجبور ہیں، رپورٹ

دنیا میں 90 فیصد انسان آلودہ فضاء میں سانس لینے پر مجبور ہیں، رپورٹ
عالمی ادارہ صحت نے آلودہ فضاء میں سانس لینے سے پھیپھڑوں اور دل کے جان لیوا امراض کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے فضائی آلودگی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق دنیا میں 90 فیصد انسان آلودہ فضاء میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ آلودہ فضاء سانس لینے میں دشواری پیدا کرتی ہے جس سے پھیپھڑوں کا مرض، حرکت قلب متاثر ہونا اور دیگر مہلک بیماریوں کا خدشہ لاحق ہوجاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضائی آلودگی سے سالانہ 7 ملین افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ فضائی آلودگی کی اہم وجہ صنعتوں، گاڑیوں اور ٹرک کا دھواں ہے جس سے 4.2 ملین افراد کی سالانہ اموات ہوتی ہے جب کہ جنگلات کی کٹائی اور عمارتوں کی تعمیر میں اضافہ 3.8 ملین افراد کی سالانہ اموات کا باعث ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rfqtOt
https://ift.tt/2FCEJFg

Post a Comment

0 Comments