بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

آئندہ انتخابات 90 نہیں 60 دن میں ہوں گے: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف اور وقت پر ہوں گے جب کہ الیکشن 90 نہیں بلکہ 60 دن میں ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے اور الیکشن 90 دن میں نہیں بلکہ 60 دن میں اور اپنے وقت پر ہوں گے جب کہ نگران وزیراعظم ریٹائرڈ سیاستدان بھی ہو سکتا ہے تاہم کسی ریٹائرڈ جنرل کا کوئی آپشن نہیں آیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نگران وزیراعظم اتنا اہم عہدہ نہیں جتنا ہم نے بنادیا ہے جب کہ اپوزیشن لیڈر کو کہا ہے کہ خود ہی نگران وزیراعظم پراتفاق رائے کرلیں اور وہ جو نام دیں گے وہ ہمیں منظور ہے اور اگر صحافی کوئی 3 نام دے دیں ہم ان پر بھی غور کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے صحافیوں پہ تشدد کی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کل بھی تھے آج بھی ہیں اور آیندہ بھی رہیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HQ4Bj1
https://ift.tt/2rk5WI1

Post a Comment

0 Comments