تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر ن لیگ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف رانا ثنا جیسے لوگوں کے بیانات کا نوٹس لیں۔
انھوں نے کہا کہ 48 گھنٹے میں اگر شہباز شریف نے پی ٹی آئی خواتین سے معافی نہیں مانگی تو کراچی کی خواتین جوتے اٹھاکر گورنر ہاوٗس جائیں گی۔ شہباز شریف نے بدزبانی کرنے والے رہنماوٗں کو شوکاز نوٹس نہیں دیا تو انھیں اس عہدے پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے جو بیان دیا وہ ن لیگ کا وطیرہ ہے، ان لوگوں کی باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی تربیت کیسی ہے۔ عابد شیر علی نے اسمبلی میں بیٹھ کر پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ لیگی اراکین بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے خلاف بھی ایسی باتیں کرتے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میری والدہ اور بہن بھی لاہور کے جلسے میں گئی تھیں، بدزبانی پر لیگی اراکین کا سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کرنا چاہیے، انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مریم نواز راناثنااللہ جیسے گھٹیا لوگوں کو شوکاز دیں گی؟
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rfsRot
https://ift.tt/2w8U5SI
0 Comments