امریکا کے محکمہ خارجہ نے بحرین کو 91 کروڑ 14 لاکھ ڈالر مالیت کے ہیلی کاپٹروں اور ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
امریکا کی دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی کے ایک بیان کے مطابق ’’اس سودے کے تحت بحرین کو 12 اے ایچ 1 زیڈ لڑاکا ہیلی کاپٹر، 26 انجن، مختلف اقسام کے دسیوں میزائل اور راکٹ، میزائل پلاننگ، کمیونیکیشنز آلات اور الیکٹرانک وار فیئر سسٹمز فروخت کیے جائیں گے‘‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ان ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی فروخت سے امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو تقویت ملے گی۔
اس دفاعی امداد سے امریکا کے خطے میں ایک غیر نیٹو اہم اتحادی ملک کی سیکیورٹی میں بھی بہتری آئے گی۔ اس سودے کے تحت امریکہ، بحرین کے فوجیوں کو تربیت اور تربیتی آلات بھی دے گا۔
امریکی حکومت اس چھوٹی سی خلیجی ریاست کو انجنیئرنگ، ٹیکنیکل اور لاجسٹکس خدمات بھی مہیا کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HJAfyt
https://ift.tt/2HJmV1m
0 Comments