صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے جان محمد روڈ پر ہونے والی فائرنگ کی جگہ کا دورہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کی آئی جی پولیس کو چوبیس گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے جان محمد روڈ کا دورہ کیا جہاں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دشمن ہمیں تفرقوں میں تقسیم کر کے آپس میں لڑانا چاہتا ہے ۔ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم اس جنگ میں کامیاب ہونگے۔ دشمن کی سازشوں کو ملک کر ناکام بنایا جا سکتا ہے۔
سرفراز بگٹی نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے آئی جی پولیس کو چوبیس گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات بھی دیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2r8UpMc
0 Comments