بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سی پیک کو21ویں صدی کی اقتصادی سرگرمیوں کاعظیم منصوبہ تصورکرتےہیں‘ ملیحہ لودھی

Maleeha Lodhi

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبےسے مختلف ممالک میں اقتصادی خوشحالی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے چینی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں کم وبیش 100ممالک شراکت دارہیں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ون بیلٹ ون روڈ کا حصہ ہے، منصوبہ اقوام متحدہ کے 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے میں معاون ثابت ہوگا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ 49ارب ڈالرکا منصوبہ3 ہزارکلومیٹرطویل سڑکوں سے منسلک ہوگا، منصوبے سے کاشغرسے گوادرتک کا رابطہ مربوط ہوگا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک کو21ویں صدی کی اقتصادی سرگرمیوں کاعظیم منصوبہ تصورکرتے ہیں، منصوبہ خطے کے اربوں لوگوں کی معیارزندگی کو بلند کرے گا۔


سی پیک کئی نسلوں کو فائدہ پہنچائے گا‘ وزیراعظم

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 23 اپریل کو کراچی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) وقتی نہیں بلکہ نسلوں کا منصوبہ ہے اور اس منصوبے نے ہمیں ترقی کا وہ پلیٹ فارم مہیا کیا جس کے تحت پاکستان میں کئی منصوبے جاری ہیں

یاد رہے کہ رواں سال 29 جنوری کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گوادرمیں پہلی بین الاقوامی ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک پاکستان اورچین کی لازوال دوستی کا ثبوت ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

The post سی پیک کو21ویں صدی کی اقتصادی سرگرمیوں کاعظیم منصوبہ تصورکرتےہیں‘ ملیحہ لودھی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar
https://ift.tt/2r8KmpC

Post a Comment

0 Comments