بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مونس الہیٰ اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کیلئے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیراطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مونس الہیٰ اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کیلئے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے،تحریک انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے، موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے پاس طاقت کے استعمال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ 8 جولائی کو میں نے پریس کانفرنس میں خبردار کیا تھا کہ نومبر دسمبر میں آٹے کا بد ترین بحران پیدا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے حکومت اور ادارے کئی ماہ سے صرف عمران خان کا سیاسی قد کم کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف رہے اور اب باقی معاملات کی طرح آٹے کا یہ بحران بھی ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آٹے کے حصول کے لئے عوام کے رش کی تصویر شیئر کرتےہوئے لکھا کہ آٹے کی قلت اور غریب ایک ایک لقمے کے لئے ترس گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 2 وقت کی روٹی کے لئے پہلی شہادت میرپور خاص میں ہو گئی ہے، اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہوسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ زرمبادلہ کےذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے جو 20 روز سے کم کاامپورٹ ہے، 9 ماہ کی تباہی اور ڈیفالٹ سے بچنے کا روڈ میپ چاہیئے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ 76 رکنی کابینہ ایک آٹے کا تھیلا نہیں دےسکی، 100 دنوں میں الیکشن شیڈول دینا ہوگا ورنہ تباہی ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/g0lsxJi

Post a Comment

0 Comments