
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبورہوجائے گی۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج تک کون سا سیاسی رہنما آیا ہے جو اپنی حکومت گرا دیتا ہے، یہ حکومت آکشن کے ذریعے آئی ہے، الیکشن کے ذریعے نہیں۔
انھوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی ہے جس نے ’20، 25 کروڑ روپے دے کر لوگوں کو خریدا۔ جنرل باجوہ نے ان کی مدد کی، انھیں ہمارے اوپر بٹھانے کے لیے۔‘
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کہ اس وقت دو مہینے بھی بہت دور لگ رہے ہیں۔ میری پیشگوئی ہے کہ جو بھی ہوجائے یہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہوجائے گی۔ یہ حکومت آکشن سے آئی ہے الیکشن سے نہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/S3bquYr
0 تبصرے