بریکنگ نیوز

نارووال میں جلسہ، احسن اقبال فائرنگ سے زخمی

نارووال میں جلسہ، احسن اقبال فائرنگ سے زخمی
وزیر داخلہ احسن اقبال پر جلسے کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ان کے بازو پر ایک گولی لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال تحصیل کنجرور میں جلسے سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

احسن اقبال کے کزن نے بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 20 سے 22 سال کے نوجوان کا گرفتار کیا گیا ہے اور اس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈی پی او نارووال عمران کشور کے مطابق وزیر داخلہ پر فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جس سے پولیس نے پستول بھی برآمد کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے 30بور کے پستول سے 15 گز کے فاصلے سے فائرنگ کی۔



from پاکستان
https://ift.tt/2HToPfJ

Post a Comment

0 Comments