سالِ نو کے پہلے روز پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ ہوگیا۔
خیال رہے کہ ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات اور سہولیات پر حملے روکنے کے معاہدے کی دفعہ 2 کے تحت دونوں ممالک کے مابین 1992 سے ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔
مذکورہ معاہدہ 31 دسمبر 1988 کو طے پایا تھا، جس پر عمل کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے پاکستان کی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست آج باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندوں کے حوالے کی۔
دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندوں کو اپنے جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست فراہم کی۔
جوہری اثاثوں اور تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ دسمبر1988 میں طے شدہ جوہری تنصیبات اور اثاثوں پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کا حصہ ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/DcuEtQd
0 Comments