بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

تحریک انصاف بند کمروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی: اسد عمر

اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بند کمروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، عمران خان عوام کا ووٹ لے کر آیا تھا، ان کے دل میں عوام کے لیے درد ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگوں کی آمدنی اخراجات میں 7سے 8 ہزار کا فرق آگیا ہے، دودھ اس وقت 200 روپے، ایک سال پہلے 130 روپے تھا آٹوموبائل بھی آہستہ آہستہ پروڈکشن بند کررہا ہے، 30 ہزارتنخواہ والے کی آمدن اور اخراجات میں 7 سے 8 ہزار روپے  کا بوجھ آگیاہے، تحریک انصاف بند کمروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، عمران خان عوام کے ووٹ لیکرآیا تھا انکے دل میں عوام کیلئے درد ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے 20 کلو آٹا 1159 روپے تھے، ویب سائٹ پر لکھا ہے 20 کلوآٹا 1619 روپے کا مل رہا ہے، عالمی منڈی میں  خوردنی تیل کی قیمت آدھی ہوگئی، پاکستان میں خوردنی تیل کی قیمت میں 33 فیصد اضافہ ہوا، اس وقت انتہائی تشویشناک حالات ہیں، پاکستان میں ڈیزل 65 اور پٹرول 53 فیصد بڑھ چکاہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 75 سے 80 ڈالر فی بیرل کمی آئی ہے، یہ لوگ عوام پرمہنگائی کا بوجھ ڈال کرکہتے ہیں مشکل فیصلے، اللہ انہیں ہدایت دے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کیخلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی، اس وقت عوام مہنگائی کے طوفان سے متاثرہیں،مہنگائی کو بنیاد بناکر ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، حرام کا پیسہ لگا کر ضمیروں کی منڈی لگائی گئی، 13جماعتوں کے ٹولے نے کہاتھا ہم مہنگائی ختم کرنے آئے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/Ai1s8S5

Post a Comment

0 Comments